13 دسمبر ، 2015
قصور......قصورکےقصبےالہٰ آبادمیں ورکشاپ پر کام کرنےوالے 12سے14سال کی عمرکے3لڑکےپُراسرار طور پر ہلاک ہو گئے،چوتھےلڑکےکو بےہوشی کی حالت میں جنرل اسپتال لاہورمنتقل کر دیا گیا۔
خدشہ ہے کہ چاروں لڑکوں نےرات کو زہریلا کھاناکھالیاہو گا۔پولیس کےمطابق قصبہ الہٰ آبادمیں14سال کامحمدصادق،12سال کا کاشف،13سال کاابرار اور12سال کا فیصل جاوید نامی ایک شخص کی خرادکی ورکشاپ میں کام کرتے، اور وہیں سوجاتےتھے۔آج صبح مالک اور دوسرےملازم ورکشاپ پہنچے تومحمد صادق،کاشف اور ابرار کمرےمیں مردہ حالت میں پائےگئے،جبکہ چوتھا لڑکا فیصل بےہوش تھا۔کمرے میں جگہ جگہ قے کی گئی تھی۔
پولیس اور ریسکیو والوں نے12سال کےفیصل کو پہلے مقامی رورل ہیلتھ سنٹراور بعد میں جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا،جبکہ باقی3لڑکوں کی میتیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں،شبہ ظاہر کیاجارہاہےکہ چاروں لڑکوں نےرات کوزہریلاکھاناکھا لیا ہوگا،مرنےوالوں میں ورکشاپ مالک کابھائی ابراربھی شامل ہے۔