پاکستان
13 دسمبر ، 2015

پارا چنار دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15ہوگئی

پارا چنار دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15ہوگئی

پارا چنار ..... پاراچنار عید گاہ بازار میں ہونیوالے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے،جن میں بچے بھی شامل ہیںجبکہ زخمیوں میں 7کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیٹیکل حکام نے مرنیوالوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے ، دھماکے میں 50افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،دھماکے کے دقت مارکیٹ میں لوگوں کا رش تھا ۔حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دو مبینہ دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاراچنار کے عید گاہ مارکیٹ میں دھماکا ہوا ہے ،دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔پاراچنار میں عید گاہ مارکیٹ میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ گرم کپڑوں کی خریداری کر رہے تھے ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت بازار میں خریداروں کا رش لگا ہوا تھا۔

دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو ایجنسی ہیڈکواٹر اسپتال اور سول اسپتال متنقل کیاجارہا ہے جبکہ لوگوں نے دھماکے کی جگہ سے 2مشتبہ افراد کو پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا ہے۔سیکیورٹی اداروں نےمتاثرہ جگہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :