13 دسمبر ، 2015
ریاض..........سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات میں ایک خاتون نے مکہ مکرمہ سے میونسپل کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی ۔
سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ خواتین کو امیدوار بننے اور ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا تھا ۔ ملک بھر میں 6 ہزار سے زائد امیدواروں میں 900 خواتین شامل ہیں ۔
مکہ شہر میں ایک خاتون امیدوار سلمیٰ بنت حزب ال عطیبی میونسپل کونسل مدرکہ کی نشست جیتنے میں کا میاب ہوگئی ہیں ۔ اس نشست کے لیے سلمی کے علاوہ 7 مرد اور دو خواتین امیدوار میدان میں تھیں ۔