پاکستان
13 دسمبر ، 2015

کراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی،2کروڑ کی کوکین برآمد

کراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکام  کی کارروائی،2کروڑ  کی کوکین برآمد

کراچی.....کراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرکے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی کوکین برآمدکرلی۔

ترجمان کسٹم حکام کے مطابق نائجیریا سے آنے والی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 610 سے آنے والے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلٰی کوالٹی کی کوکین برآمد کرلی گئی ہے۔

برآمد ہونے والی کوکین کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافر نے کوکین کے کیپسول اپنے پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :