13 دسمبر ، 2015
لاڑکانہ.......وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے نام پر سیاست چمکانا ٹھیک نہیں ہے۔
لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہو ئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ اور رینجرز حکام رابطے میں ہیں ،رینجرز کے نام پر سیاست چمکانا ٹھیک نہیں، آئین کے تحت رینجرز کے اختیارات کی توثیق اسمبلی سے کرانا ضروری ہے۔