13 دسمبر ، 2015
لاہور.......گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ،وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےپاراچناردھماکےکی شدید مذمت کی ہے اورجاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔
لاہور سےجاری الگ الگ بیانات میں تینوں رہ نماؤں نے پاراچنار میں دہشت گردی کے واقعےمیںمعصوم شہریوں کےجاں بحق اور زخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا،گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کےناسورکوجڑسےاکھاڑنےتک جاری رہیگا،وزیراعلیٰ شہبازشریف نےقیمتی جانوںکےضیاع پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوںکی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی، امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےبھی دھماکےکی شدید مذمت کی ۔