دنیا
13 دسمبر ، 2015

قازقستان کے سابق وزیراعظم کو 10 سال قید کی سزا

قازقستان کے سابق وزیراعظم کو 10 سال قید کی سزا

الماتے.......وسط ایشیائی ریاست قازقستان کے سابق وزیراعظم کو بدعنوانی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی ۔ سیرک احمدوف Serik Akhmetov دو ہزار بارہ سے دو ہزار چودہ کے دوران قازقستان کے وزیراعظم رہے ۔

سیرک احمدوف پر خوردبرد اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت بدعنوانی کے چار الزامات تھے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انہیں دس سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ قازقستان میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی سابق حکومتی عہدے دار کو قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

مزید خبریں :