پاکستان
13 دسمبر ، 2015

رینجرز کے قیام میں توسیع ،قرارداد کل سندھ اسمبلی میں پیش کی جائیگی

رینجرز کے قیام میں توسیع ،قرارداد کل سندھ اسمبلی میں پیش کی جائیگی

کراچی.......سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے لیے قرارداد کل سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی، رینجرز کے اختیارات کا تعین ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی میں دیکھیں گے کہ ایم کیو ایم آپریشن کی حمایت کرتی ہے یا نہیں،رینجرز کے اختیارات کی مدت پانچ دسمبر کی رات ختم ہو گئی تھی، اس میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ نے اعتراض لگا کر واپس بھجوا ئی جس کے بعد سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان بیان بازی شروع ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کی قرارداد کے ذریعے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کی جائے گی جب کہ رینجرز کے اختیارات کا تعین ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کیا جائے گا، رینجرزکو یہ اختیارات آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :