پاکستان
13 دسمبر ، 2015

آصف زرداری کوپیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کا فیصلہ

آصف زرداری کوپیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کا فیصلہ

کراچی.......پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کوپیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

ایک پارٹی باپ چلائے گا، دوسری پارٹی بیٹا، آصف زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ بلاول بھٹو بدستور پیپلزپارٹی کی سربراہی کرتے رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے عہدوں کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ یعنی جنوری میںکیا جائے گا۔ پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کسی بھی تجویز پرحتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

مزید خبریں :