دنیا
13 دسمبر ، 2015

مودی کو ویزاکا اجراء،امریکی عدالت میں تفصیلات طلب

مودی کو ویزاکا اجراء،امریکی عدالت میں تفصیلات طلب

نیو یارک.......امریکا کی ایک عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی ویزا دیے جانے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کو فروری تک مودی کے ویزے سے تعلق تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکا میں سکھوں کے حقوق کی تنظیم نے مودی کے دورہ امریکا کے خلاف درخواست دائر کی ہے،گجرات فسادات کے بعد 2005 میں مودی کا امریکا کا ویزا منسوخ کردیا گیا تھا اور ان کے امریکا آنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی،تاہم 2014 میں نریندر مودی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ پابندی ہٹالی گئی تھی، نریندر مودی 2014 کے بعد 2 مرتبہ امریکا کا دورہ کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :