پاکستان
13 دسمبر ، 2015

ملک کےبیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں

ملک کےبیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں

اسلام آباد.......ملک کے بالائی علاقوں،خیبرپختونخوا اورشمالی بلوچستان میںسخت سردی نے پیر جمالئے ہیں ، سندھ اورپنجاب کے شہروں میں دھند کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں ،مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی علاقوں میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،درجہ حرارت کم ہوتے ہی جلانے کی لکڑی کی قیمت بھی بڑھنا شروع ہوگئی ۔خیبر پختونخوا میںبھی سردی نے ڈیرے جما لیے ،شمالی بلوچستان کے علاقے بھی کڑکڑاتی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کوژک ٹاپ پر شدید دھند کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہنے سے لوگوں کو ڈرائیونگ میں مشکل درپیش ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میںموسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں :