پاکستان
13 دسمبر ، 2015

نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کا ابتدائی بیان رکارڈ کرلیا

نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کا ابتدائی بیان رکارڈ کرلیا

کراچی......نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کا ابتدائی بیان رکارڈ کرلیا، باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تحویل میں موجود ڈاکٹرعاصم حسین کے ابتدائی بیان کے علاوہ ان کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا گیا ہے، ذرائع کاکہنا ہےکہ میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کو صحت مند قرار دیا گیا ، جبکہ ابتدائی بیان میں ڈاکٹر عاصم سے پی ایس او، سوئی گیس اور اسپتالوں کی زمین سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

مزید خبریں :