14 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.....وزیراعظم نوازشریف آج چین کے 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے ، اجلاس میں افغانستان، ایران ، بھارت اور بیلاروس، منگولیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا ایجنڈا سرفہرست ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔