دنیا
14 دسمبر ، 2015

ٹرمپ کےبیان نےامریکی سلامتی کوخطرے میں ڈال دیا ہے، وزیر خارجہ

ٹرمپ کےبیان نےامریکی سلامتی کوخطرے میں ڈال دیا ہے، وزیر خارجہ

واشنگٹن.......امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے امریکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا ۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں پر صرف اس وجہ سے پابندی لگادی جائے کہ وہ مخصوص مذہب کے پیروکار ہیں ۔

یہ بات بہت حیران کن اور امریکی قوم کی روایات کے خلاف ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :