14 دسمبر ، 2015
سنگاپور....... ایشیائی آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان رہا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ سال جنوری میں ترسیل کے معاہدے 16 سینٹ کی کمی سے 35اعشاریہ46 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری میں ہی ترسیل کے سودے 26 سینٹ کی کمی سے 37اعشاریہ67 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خام تیل کی زائد رسد آئندہ سال کے اختتام تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ زائد رسد اور موسیاتی تبدیلی بارے پیرس معاہدے کے اثرات ہیں۔