دنیا
14 دسمبر ، 2015

کشمیر سمیت تمام حل طلب امور پر بات چیت ہو گی، بھارت

کشمیر سمیت تمام حل طلب امور پر بات چیت ہو گی، بھارت

نئی دہلی......بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان سے کشمیر سمیت تمام حل طلب امور پر بات چیت ہو گی، پاکستان اور بھارت جامع مذاکرات پر متفق ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہوتے ہیں تو باہمی بھروسے پر ہی ہوتے ہیں، ہمیں مذاکرات سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر سے اشتعال میں نہیں آنا چاہیے۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج بھارتی راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والوں سے اشتعال میں نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر، امن و سلامتی سمیت تمام حل طلب معاملات پر بات کریں گے،پاکستان سے ممبئی حملوں کی تحقیقات کا معاملہ بھی اٹھایا ہے،مذاکرات جب بھی ہوتے ہیں باہمی بھروسے پر ہی ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ سال دورہ پاکستان کی بھی تصدیق کی۔

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات بنکاک میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مذاکرات میں تیسرے فریق کو ملوث کیا گیا ہے۔

سشما سوراج کی بریفنگ کے موقع پر بھارتی اپوزیشن نے وہی کیا جو کبھی ایسے مواقع پر خود بی جے پی کیا کرتی تھی، یعنی شور شرابا، اس شور شرابے میں اہم ترین کردار کانگریس نے ادا کیا۔

مزید خبریں :