15 دسمبر ، 2015
برسلز.....بیلجئیم کے وزیرداخلہ جان جیمبون کا کہنا ہے کہ 22نومبر کو برسلز میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ تھا اور حکومت کے پاس حملوں سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
بیلجئیم کے وزیر داخلہ جان جیمبون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ 22نومبر کو اتوار کی شب برسلز میں پیرس طرز کے حملوں کا فوری خطرہ تھا اور اس حوالے سے حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
پولیس کو ملنے والے ای ایم ایس سے متعلق میڈیا رپورٹس پر ان کا کہنا تھا کہ داعش کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا ۔ ہو سکتا ہے یہ ایس ایم ایس انہوں نے ہماری صلاحیتوں کو آزمانے کے لیے بھیجا ہو۔
پیرس حملوں کے بعد برسلز میں سیکیورٹی لیول انتہائی درجے چار تک بڑھا دیا گیا تھا اور شہر کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 2درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جن میں سے 8افراد سے دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تفتیش جاری ہے۔