پاکستان
15 دسمبر ، 2015

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداکی یاد میں مختلف تقریبات

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداکی یاد میں مختلف تقریبات

پشاور......آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے،کہیں ریلیاں نکالی گئیں اور کہیں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

سانحہ پشاور کی یاد میں مختلف شہروں میںریلیاں نکالی گئیں اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔فیصل آباد میں ٹریفک وارڈنوں نے ریلی نکالی ،ریلی کے شرکا نے ریلوے روڈاور مختلف سڑکوں پرگشت کیا اور شہدا کے لیے دعائیں کی۔

سرگودھا میں تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ کمپنی باغ میں دعائیہ تقریب میں علمائے کرام، طلبہ اور تاجروں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

لاڑکانہ میں سانحہ پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ دینی مدرسہ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ نے جناح باغ چوک تک ریلی نکالی ،جس میں بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

مزید خبریں :