پاکستان
15 دسمبر ، 2015

کراچی :حساس علاقے سے القاعدہ برصغیر کااہم گروہ پکڑا گیا

کراچی :حساس علاقے سے القاعدہ برصغیر کااہم گروہ پکڑا گیا

کراچی......سیکورٹی اداروں نے کراچی کے حساس علاقے سے القاعدہ برصغیر کااہم گروہ پکڑا ہے۔ گرفتار ملزمان میں انجینئرز بھی شامل ہیںجو ڈرونز کی مدد سے دہشت گردی کے منصوبے بنا رہے تھے۔

حیران کن انکشافات سے بھرپور رپورٹ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ ‘‘میںپیش کی گئی۔القاعدہ گروہ میں شامل 10سے 12نوجوان شامل تھے بیشتر پکڑے گئے۔

رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے گروہ میں تین انجینئرز شامل تھے جو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کر رہے تھے،جن کا منصوبہ تھا کہ امریکی ڈرونز کے سامنے اندھیراکرکے ان کے سگنلز جام کریں اور انہیں نیچے گرادیں، اس کے علاوہ انہوں نے ڈرون کے ذریعے حساس ادارے پر حملے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔

مذکورہ گرفتاریاں کراچی اور پنجاب کے علاقوں سے ہوئی ہیں۔ کراچی میں تین سے پانچ افراد کو ملیر کینٹ کے حساس علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :