کاروبار
15 دسمبر ، 2015

دبئی: جاوید ملک کا انٹرنیشنل ڈپلومیٹ بزنس کلب کی تقریب سے خطاب

دبئی: جاوید ملک کا انٹرنیشنل ڈپلومیٹ بزنس کلب کی تقریب سے خطاب

دبئی......پاکستان کے سفیر خصوصی جاوید ملک نے پاکستان اور خلیجی ریاستوں کے درمیان باہمی اشتراک کو مزید وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

دبئی میں انٹرنیشنل ڈپلومیٹ بزنس کلب کی تقریب سے خطاب میں جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور خلیجی ریاستوں کے مفادات مشترک ہیں، اس خطے میں 40لاکھ اوورسیز پاکستانی مقیم ہیں جو مختلف شعبوں اور کاروبار سے منسلک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطےکے استحکام اور ترقی کیلئے خلیجی بھائیوں سے مل کر کوششیں جاری رکھے گا۔ تقریب میں 30ملکوں کے سفارت کاروں اور بزنس کونسلز کے صدور اور ممتاز بزنس گروپس کے سی ای او اور چیئرمینز نے شرکت کی۔

مزید خبریں :