17 دسمبر ، 2015
ممبئی......بھارت میں سرکاری ائیر لائن کا ملازم طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہو گیا۔حادثہ ممبئی سے حید ر آباد شہر جانے والے طیارے میں پیش آیا، ائیر لائن کے تکنیکی عملے کو طیارے کے انجن نے کھینچ لیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے زمینی عملے نے معاون پائلٹ کو پُش بیک یعنی پیچھے جانے کا اشارہ دیا لیکن اس نے غلط مطلب سمجھ کر انجن چلا دیا اور روی سبرامنیم موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔