17 دسمبر ، 2015
برلن.....فرانس میں دہشت گرد حملوں کے بعد سے جرمنی میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ جرمن وزیر داخلہ کا کہنا ہے یورپ بھر میں دہشت گردی کا خطرہ اب بھی موجود ہے ۔
برلن میں دہشت گردی کے خلاف جاری مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفت گو میں جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی میزیری کا کہنا تھا جرمنی میں کسی بھی دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا یورپ بھر میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے ،خاص کر جرمنی میں خطرات بہت زیادہ ہیں ۔انہوں نے کہا اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا۔