18 دسمبر ، 2015
لندن.......بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان کی جسمانی سرگرمیاں کم ہو کر رہ جاتی ہیں لیکن کچھ زندہ دل ایسے بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ بس دل جوان ہوعمروں میں کیا رکھا ہے۔
جس کی مثال یہ بزرگ جوڑا ہے ۔ جو زندہ دلی کی ایسی مثال پیش کرتا نظر آ رہا ہے کہ شاید ہی کبھی دیکھنے میں آئی ہو۔بڑی بی انتہائی مہارت سے گٹار بجانے میں مصروف ہیں اور ان کے شوہر نامدار موسیقی کی تال پرانتہائی مہارت سے رقصکرنے میں مصروف ہیں۔