دلچسپ و عجیب
18 دسمبر ، 2015

شنگھائی، مارول کامکس پروڈکٹس کی مارکیٹ کاآغاز

شنگھائی، مارول کامکس پروڈکٹس کی مارکیٹ کاآغاز

شنگھائی......مارول کامکس کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ چین میں سپر ہیروپروڈکٹس کی مارول مارکیٹ عوام کیلئے کھول دی گئی ہے۔

شنگھائی میں کھولی جانے والی اس منفرد مارکیٹ میں سپر ہیروز کے حقیقت سے قریب تر مجسمے بھی خریداروں کیلئے رکھے گئے ہیں۔

مشہور و معروف کرداروں کی تھیم لِئے کپس، پوسٹرز ، کی چینز،ماڈلز، کاسٹیومز،بیٹ کورز، صوفہ کورز، پردے،سائیکلزسے لے کرآئرن مین، ہلک، تھور، اسپائیڈرمین اور کیپٹن امریکا کے 6سے7فٹ اونچے مجسموں سمیت400پروڈکٹس اس مارکیٹ کی زینت بنائی گئی ہیں۔

مارکیٹ میں مداحوں کا بیحد رش ہے جو اپنے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور خریداری کرتے دکھائی دیتے نظرآتے ہیں۔

مزید خبریں :