19 دسمبر ، 2015
ممبئی.......بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان جہاں اپنی فلموں میں نت نئے موضوعات کی وجہ سے مشہورہیں وہیں عامر ایک درد مند دل بھی رکھتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پروگیریا کے مرض میں مبتلاایک مداح نے فیس بک پرایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں عامر خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ فلم پی کے کے اسٹار سے مل کر انہیں فلم تارے زمین پر بنانے کے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جس نے اسے حوصلہ دیا ہے۔
عامر خان نے اس پوسٹ کا فوراًجواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں، پلیز مجھے بتائیں کب اور کہاں ملنا ہے، میں وہاں پہنچ جاؤنگا اور میں بہت خوش ہوں کہ آپ نے تارے زمین پر پسند کی۔
واضح رہے کہ پروگیریا ایک جان لیوا بیماری ہے جو انسان کو آٹھ گنا زیادہ تیزی سے بوڑھا کر دیتی ہے۔