پاکستان
28 مئی ، 2012

ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،شہبازشریف کا یومِ تکبیرپرعزم

ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،شہبازشریف کا یومِ تکبیرپرعزم

لاہور… پنجاب کیوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ وہ ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، اورملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ۔ یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 28مئی کا دن ملکی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اوریومِ تکبیر عالم اسلام کے افتخار کا دن ہے، محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرکے ان کے قائد نے ثابت کیا کہ خودمختاری اور عزت و وقار سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے28مئی1998ء کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا،وزیراعلیٰ پنجاب نیاپنے پیغام میں ایٹمی سائنس دانوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :