28 مئی ، 2012
ملتان … ملتان میں ایک گھر کی چھت گرنے کے باعث ایک سات سالہ بچی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ اس دو چھوٹی بہنیں زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیو 1122 نے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دہلی گیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل مکینک واجد نامی شخص کی بوسیدہ عمارت گر گئی جس کے نتیجہ میں عمارت میں موجود تین بہنیں ماہم، مریم اور سویرا بیٹھی تھیں جن میں 7 سالہ اریبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی دو چھوٹی بہنیں 6 سالہ مریم اور 5 سالہ ماہم زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔