28 مئی ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد کے ایئرپورٹ حکام نے ہیروئن کی چین کو مبینہ اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چین جانے والی پرواز کے پاکستانی مسافر اسرار خان کے سامان سے ایک گلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، اے این ایف کے حکام نے اس شخص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا ہے ۔