پاکستان
28 مئی ، 2012

پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت50ڈگری تک پہنچنے کا امکان

 پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت50ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی… جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، جنوبی اور مشرقی بلوچستان میں آج سے گرمی کی شدید لہر شروع ہونے کا امکان ہے جو چار سے پانچ روز تک جاری رہ سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر دن کے وقت درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گذشتہ روز ملک میں سب زیاد ہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :