کھیل
28 مئی ، 2012

پاک بھارت سیریزکی بحالی،کہیں بھی کھیلنے کیلئے تیار ہے، ذکا اشرف

پاک بھارت سیریزکی بحالی،کہیں بھی کھیلنے کیلئے تیار ہے، ذکا اشرف

ممبئی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت کے معاملہ پر بہت جلد مثبت بریکنگ نیوز ملے گی۔ پاک بھارت سیریز کی بحالی کیلئے پاکستان بھارت سمیت کہیں بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا ہر کسی کو انتظار ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کی بحالی کیلئے کوشاں اور پہل کرنے کو تیار ہے ، چیمپئنز لیگ میں پاکستانی ٹیم کو شرکت کا موقع ملنا مثبت بات ہے، بہت جلد آئی پی ایل میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت پر بھی بریکنگ نیوز ملے گی۔ ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کی میزبانی کیلئے ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ بھارت کے آپشن پر بھی غور کررہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ ، پاک بھارت سیریز کی بحالی کیلئے ٹیم کو بھارت بھیجنے کو بھی تیار ہے۔

مزید خبریں :