پاکستان
28 مئی ، 2012

پشاور صدر میں سلنڈر کا دھماکا،3افراد زخمی

پشاور… پشاور صدر میں سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ، واقعہ ایف سی پلازہ میں موٹر سائیکلوں کے ایک شو روم میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شو روم میں موجود ایک گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے شو روم کے شیشے ٹوٹ گئے اور تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :