انٹرٹینمنٹ
22 دسمبر ، 2015

شاہ رخ اور سلمان کی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دی

شاہ رخ اور سلمان کی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دی

ممبئی(جنگ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ کی بگ باس9 کی خصوصی قسط کے دوران لی گئی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان اور شاہ رخ کی بگ باس9 کی خصوصی قسط کے دوران لی گئی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔شو کا تھیم کرن ارجن رکھا گیا جو کہ دونوں ستاروں کی ماضی میں اکھٹے کی ہوئی فلم ہے، شاہ رخ نے اپنی فلم دل والے کی ٹیم سمیت فلم کی پروموشن کے سلسلے میں شو میں شرکت کی لیکن مداحوں کی دلچسپی کے لئے شو کو یہ تھیم دیا گیا۔

شاہ رخ نے کہا وہ اب بھی یہ فلم دیکھتے ہیں تو آبدیدہ ہو جاتے ہیں،سلمان کے بھی اس بارے میں یہی جذبات تھے،شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو گا۔

مزید خبریں :