کاروبار
22 دسمبر ، 2015

پی آئی اے ملازمین کا صدارتی آرڈیننس کیخلاف احتجاج جاری

پی آئی اے ملازمین کا صدارتی آرڈیننس کیخلاف احتجاج جاری

کراچی......پی آئی اے سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے، تاہم ملازمین نے چیئر مین پی آئی اے اور چیئرمین ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے بعد کراچی میں ہیڈآفس کی تالا بندی ختم کردی ہے۔

پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ بنانے سے متعلق صدراتی آرڈیننس کےخلاف ملازمین کا احتجاج اور علامتی ہڑتال جاری ہے۔ ملازمین نے ہیڈ آفس پر احتجاج کیا اس دوران آفس میں کام مکمل بند رہا۔

تاہم چیئر مین پی آئی اے اور چیئرمین ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونےکے بعد ہیڈ افس کی تالا بندی ختم کردی گئی۔

چیئرمین ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے سفارشات تیار کرنے تک بورڈ میٹنگ نہیں کی جائے گی۔ کمیٹی کو 15دن میں سفارشات پیش کرنی ہیں اس دوران ملازمین کا علامتی احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :