28 جنوری ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا میں پولیو کے بڑھتے ہو ئے کیسزکے بعدعالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پشاور میں پولیو آگاہی مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیاہے، آگاہی مہم کا اغاز پشاور کے سرکاری یو نیورسٹی پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے واک سے کیا۔واک میں شامل اساتذہ اور طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیو سے بچاوٴ کے لئے اقدامات سے متعلق نعرے درج تھے۔ صوبائی ادارہ صحت کے نمائندے کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم تو باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے لیکن لوگوں میں پولیو سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے صوبے بھر کے اسکولوں میںآ گاہی مہم کے تحت ریلیاں ، واکس، اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔