انٹرٹینمنٹ
23 دسمبر ، 2015

نئی ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ’’دی برادرز گرمسبی‘‘کا ٹریلر جاری

نئی ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ’’دی برادرز گرمسبی‘‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس .......نئی ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ’’دی برادرز گرمسبی‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،فلم دنیا کے امن و امان کی دشمن قوتوں کے خلاف آوز بلند کرنیوالے دوبھائیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

دنیا کے امن و امان کی دشمن قوتوں کے خلاف آواز بلندکرنیوالے بھائیوں پر مبنی نئی ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم دی برادرز گرمسبی کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارلوئس لیٹریئر کی اس فلم میں مرکزی کردار ساشا بیرن کوہن،مارک اسٹرونگ اور پینی لوپ کروز نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایسلا فشر، ریبل وِلسن ، اینا بیل ویلس اور ایئن میکشین ،شامل ہیں۔

کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی ماہر ترین جاسوس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خفیہ ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے بیوقوف دِکھائی دینے والے سیدھے سادے بھائی کی مدد حاصل کر لیتا ہے ۔پرودیوسر ایرک فالنر، ساشا بیرن اور نیرا پارک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کوآئندہ سال کولمبیا پکچرز کے تحت 11مارچ کو ریلیز کر دیا جائیگا۔

مزید خبریں :