24 دسمبر ، 2015
لودھراں.......این اے 154 لودھراں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے۔پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ایک لاکھ 29ہزار 6063ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ن لیگ کے صدیق بلوچ 93ہزار 182ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔جہانگیر ترین کہتے ہیں کامیابی پر لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اب لودھراں کو ترقی کے راستے پرڈالیں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں کےعوام کواربوں روپےکی رشوت دینےکی کوشش کی گئی،لودھراں کےعوام نے رشوت کومستردکردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سے مسلم لیگ(ن)کاسورج غروب ہونا شروع ہوگا۔