پاکستان
24 دسمبر ، 2015

جشن میلادالنبی ﷺعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

جشن میلادالنبی ﷺعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

کراچی......محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت ملک بھر میں عقیدت واحترام اور شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے ۔گھر گھر سجاوٹ، گلیاں، محلے ، بازار اور عمارتیں سج گئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں کو رنگی برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے، گھروں کےعلاوہ مختلف عمارات اور سرکاری عمارتوں کو بھی سجایا گیا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آبادمیں شہریوں نے بیشتر مقامات کو برقی قمقوں ، جھنڈیوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا دیا ۔پشاور میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس آج میلاد چوک سے بعد بعد از نماز مغرب نکالا جائے گا۔

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلےمیں سکھرمیں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نےدریائےسندھ میں کشتیوں کی ریلی نکالی ، شرکاء نے دریا کی لہروں پرسفرکرتے ہوئے نعتیہ کلام پڑھا۔

نواب شاہ میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ایس،ایس پی پرویزخان عمرانی کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا گیا۔لاڑکانہ کی درگاہ مشوری شریف میں دو روزہ جشن عید میلادالنبیﷺ میلے کا آغازہوگیا۔ملتان میں درگاہ چادر والی سرکارکےآستانے پرسیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔

چمن میں جشن ولادت مصطفی ﷺکی خوشی میں 7سو دنبوں کی قربانی کی گئی اورغرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا ۔

آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد میں موٹر سائیکلوں اور کاروں پر مشتمل ریلی نکالی گئی جبکہ میرپور میں شمع رسالت کے پروانوں نےشہرکو دلہن کی طرح سجادیا ہے۔

مزید خبریں :