24 دسمبر ، 2015
کراچی.......جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے فائنل ایئر کے طلبہ نے اپنی نوعیت کا پہلا ٹی وی نیوز بلیٹن تیارکرلیا ہے۔اس بلیٹن کو طلبہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت ترتیب دیا ہے۔
ٹی وی پروڈکشن کے کورس میں فائنل ایئر کے طلبہ نے کور س سپر وائزر نوید ارشد صدیقی کے ساتھ پروڈکشن کے تمام مراحل میں اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو نہ صرف بروئے کارلائے بلکہ اس کو نکھاراہے۔
بلیٹن میں جامعہ کراچی کے طلباء کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا جس میں نہ صرف درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی بلکہ جامعہ میں فراہم کی گئی سہولیات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
شعبہ کے سرابراہ ڈاکٹر محمود غزنوی ،فیکلٹی ممبران اور شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے طلبہ کی کا وشوں کو سراہا ہے۔