24 دسمبر ، 2015
دبئی......رینجرز اختیارات کی سمری مسترد ہونے پر آصف زرداری بھی وفاق پر برہم ہوگئے،کہنے لگے کہ وفاق نے سندھ پر حملہ آور ہو کر آئین کی حکمرانی کا اصول پامال کیا، عوام آئین پامال کرنے والوں کو مسترد کردیں۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مذہب کےنام پر ملک کو تباہ کرنےوالوں کے خلاف لڑتے رہیں گے،وفاق نے سندھ پر حملہ آور ہو کر آئین کی حکمرانی کا اصول پامال کیا،عوام آئین پامال کرنےوالوں کو مسترد کردیں۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر آصف زرداری نے پیغام دیا ہے کہ آئین کو اسی طرح پامال کیا جاتا رہا تو قوم عدمِ استحکام کی دلدل میں پھنس جائے گی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید فوجیوں، پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔