پاکستان
24 دسمبر ، 2015

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈھائی ماہ سے بچھڑی بچیوں کو ماں سے ملادیا

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈھائی ماہ سے بچھڑی بچیوں کو ماں سے ملادیا

لاہور.......چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈھائی ماہ سے ڈھائی ماہ سے بچھڑی دو کم سن بچیوں کو ان کی ماں سے ملادیا۔ 3سالہ ثمرین اور 4سالہ گل آفرین ماں کے ساتھ لاہورکے شوکت خانم اسپتال میں آئی تھیں، باہرنکلیں تو راستہ بھول گئیں۔

کوئٹہ کی ننھی پریاں ثمرین اور گل آ فرین ماں سے بچھڑے نے کےبعد ڈھائی ماہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہیں۔ثمرین نے بتایا کہ وہ دونوں بہنیں ماں کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی تھیں،باہر نکلیں اور راستہ بھول گئیں۔

ماں کی جدائی میں چھوٹی بہن گل آ فرین کے آنسوتھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے،ماں کی گود میں بھی اس کی بے چینی کم نہیں ہورہی تھی۔بچیوں کی ماں نے بتایا کہ وہ کینسر کی مریضہ ہے،شوہر نے طلاق دے دی ہے، گھر ہے نہ ٹھکانہ،علاج کیلئے لاہور آئی توبچیاں بچھڑ گئیں۔

بخت بی بی نے بچیاں ملنے پر خدا کا شکرادا کیا۔ اس کا کہناتھاکہ ایک بے آسرا ماں بچیوں کی پرورش کرے یا کینسرجیسی مہلک بیماری سے لڑے، وہ بے بس ہے،جائے تو جائے کہاں۔

مزید خبریں :