پاکستان
28 مئی ، 2012

کراچی:کورنگی میں گاڑی پر فائرنگ، ایس پی شاہ محمد سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی:کورنگی میں گاڑی پر فائرنگ، ایس پی شاہ محمد سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی … کورنگی نمبر تین میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی شاہ محمد سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر تین کے علاقے بنگالی کیمپ میں ایس پی شاہ محمد اپنے دوست ڈاکٹر دلشاد کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر دلشاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایس پی شاہ محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مزید خبریں :