25 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.........بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ سرکاری و غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے قوم کو جمہوری اقدار پر عمل کا درس دیا ہے اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی مضبوط جمہوری نظام سے ہی ممکن ہے۔
قائد اعظم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی۔ گورنر سندھ اور وزیراعلی کے علاوہ توقع ہے کہ صدرمملکت ممنون حسین بھی مزار قائد پرحاضری دیں گے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےباہمی اتحاداوربھائی چارےکےفروغ پرزودیا۔
کراچی سے اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ قائداعظم کےرہنمااصولوں پرعمل کرکےانکوخراج عقیدت پیش کرناچاہیے۔ قائداعظم نےزندگی بھرظلم،ناانصافی اوردہشتگردی کےخلاف جدوجہدکی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےہمیشہ تشددکی سیاست سےبیزاری کااظہارکیا۔
کراچی میں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی اور نماز فجرمیں ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔