25 دسمبر ، 2015
کراچی.........جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کے تحت ڈاکٹر اے کیوخان ونٹر اسکول تین روزہ ورکشاپ بعنوان ’جدید آلات، تکنیک اور صحت وعوارض، نئے رجحانات‘ کی افتتاحی تقریب جمعہ 25دسمبر صبح30:9 بجے انسٹیٹوٹ میں منعقد ہوگی۔
خطبہ استقبالیہ پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر پیش کریں گے، جبکہ ورکشاپ میں قومی اور بین الاقوامی اسکالرز اور ٹرینرز مختلف موضوعات پر شرکاء کو تربیت فراہم کریں گے۔
جن میں عالمی ادارہ صحت کے بین الاقوامی ہیلتھ جرنل کے سابق ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر محمد افضل ،ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف بائیو میڈیکل اینڈ جینیٹک انجینئرنگ اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل، جبکہ اُردون کے ڈائریکٹر سینٹر فارایکسلینس ان بائیوسیفٹی، بائیوسیکورٹی اینڈ بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر نسرین الحمود اور ایران کے پاسچر انسٹیٹوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سروش سرداری شرکاء کو تربیت فراہم کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کے مطابق مذکورہ ورکشاپ میں شرکاء کو لیبارٹری ورک ،ڈی این اے کے نمونوں کی کلیکشن اور دیگر اہم امور سے آگاہی جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔