25 دسمبر ، 2015
نئی دہلی...... بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج شام لاہور میں نوازشریف سے ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم نوازشریف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔
لاہور آمد اور نواز شریف سے ملاقات کا کا اظہار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نئی دہلی جاتے ہوئے لاہور رکوں گا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کچھ ہی دیر میں لاہور اتریں گے ،وزیر اعظم نواز شریف سے نریندر مودی کی مختصر ملاقات ہو گی،ملاقات میں پاک بھارت دو طرفہ تعلقات اور دیگر باہمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔