26 دسمبر ، 2015
کراچی........پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں خوف و ہراس کی کیفیت میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ کا ورد شروع کردیا۔کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جیو نیوزکے مطابق اسلام آباد، قصور،ساہیوال،لاہور،حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پور بھٹیاں،سوات،ایبٹ آباد، پشاور، مانسہرہ، چنیوٹ، شیخوپورہ، بھیرہ، ملتان، دیربالا،غذر،سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاء الدین،گوجرانوالہ،فیصل آباد، مظفرآباد، ہٹیاں بالا، نیلم، باغ اور راولا کوٹ ،گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلےکامرکز پاکستان کےقریب افغانستان اورتاجکستان کا سرحدی علاقہ ہےجبکہگہرائی203 کلومیٹرریکارڈکی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں،نئی دلی میں زلزلےکی شدت 6.5ریکارڈکی گئیہے۔