پاکستان
27 دسمبر ، 2015

رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کی شرط مناسب ہے، اعتزاز

رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کی شرط مناسب ہے، اعتزاز

سکھر......پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبےزیادہ خودمختار ہیں، رینجرزاختیارات پرسندھ حکومت نےمناسب شرط لگائی ہے۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج نوڈیرو میں جلسے سے خطاب میں کچھ اہم باتیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی رینجرز اختیارات میں کارروائی سے پہلے اطلاع دینے کی شرط مناسب ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے مشکل حالات میں پاکستان کی قیادت کی، شہید بی بی نے بین الاقوامی سطح پر برداشت کاسبق دیا۔

مزید خبریں :