27 دسمبر ، 2015
گڑھی خدا بخش......سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ شروع ہوچکاہے ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہید بےنظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا ۔ ملک بھر سے بڑی تعداد میں کارکن گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں ۔تعزیتی جلسے کا آغاز ہوچکاہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے اہم رہنماجلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب کچھ دیر میں شروع ہوگا ۔جلسے کے اختتام پر نوڈیرو ہاوس میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس شروع ہوجائے گا ،، اجلاس کی صدارت پہلی مرتبہ تنہا بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔