پاکستان
28 دسمبر ، 2015

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کی اجازت سے تقریب میں شرکت نہیں کی ، سعید غنی

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کی اجازت سے تقریب میں شرکت نہیں کی ، سعید غنی

کراچی......پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی اجازت سے تقریب بھی شرکت نہیں کی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تمام انتظامیہ وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے ،سندھ کی انتظامیہ کی تعریف اور مبارک باد کا مطلب وزیر اعلیٰ کو مبارک بادہے، وزیر اعظم نے کہا ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بیٹھے ہیں سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپریشن متنازع نہ ہو۔

مزید خبریں :