29 دسمبر ، 2015
ڈسکہ......سيالکوٹ ميں انسداد دہشت گردہ ڈيپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر ليا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کو تحصيل ڈسکہ لاری اڈا سے گرفتار کيا گيا ہے۔ملزمان کا تعلق داعش سے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار ميں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔
ملزمان سيالکوٹ ميں ايک بڑی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے جسے ناکام بنا ديا گيا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر ديا گيا ہے اور ان سے مزيد تفتيش کی جارہی ہے۔