پاکستان
29 دسمبر ، 2015

خصوصی افرادکوہرسہ ماہی 3600 روپے دئیے جائینگے،وزیر اعلیٰ پنجاب

خصوصی افرادکوہرسہ ماہی 3600 روپے دئیے جائینگے،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت کارڈزکامقصدخصوصی افرادکواپنےپاؤں پرکھڑا کرنا ہے،خصوصی افرادکوہرسہ ماہی 3600 روپے دیے جائیں گے۔

لاہور میں خدمت کارڈزتقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب سے کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خدمت کارڈپروگرام کیلئے 2ارب روپےمختص کیےگئےہیں، اس پروگرام سے2لاکھ افراد مستفید ہوں گےاور ہر فردکوہرسہ ماہی 3600 روپے دئیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خدمت کارڈزنابینا اور معذور افراد میں تقسیم کیے جائیں گے، یہ پروگرام پورے پنجاب میں نافذالعمل ہوگا۔

مزید خبریں :